بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب: پی ایس ایل کی براڈکاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملہ پاکستان سے بیدخل

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب پی ایس ایل کی براڈکاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملہ پاکستان سے بیدخل 0

لاہور: پاکستان نے بھارتی جارحیت کا سخت جواب دیتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی براڈکاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو ملک بدر کر دیا۔ 23 بھارتی براڈکاسٹرز کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے براڈکاسٹ کمپنی کے ارکان کو سیکیورٹی میں واہگہ بارڈر تک پہنچایا اور انہیں وہاں سے بھارت روانہ کر دیا گیا۔ حکومت پاکستان نے بھارتی شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کی تھی جس پر فوری عملدرآمد کیا گیا۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی اور قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہر جارحیت کا بھرپور اور بروقت جواب دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں