پہلگام واقعہ: سلامتی کونسل میں پاکستان کی مؤثر سفارتکاری، بھارت کی خواہشات ناکام

پہلگام واقعہ: سلامتی کونسل میں پاکستان کی مؤثر سفارتکاری، بھارت کی خواہشات ناکام 0

اسلام آباد: پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں، بھارت اپنی مرضی کا بیانیہ مسلط کرانے میں ناکام رہا۔ سلامتی کونسل کے بیان میں بھارت کے مطالبے کے برخلاف، مخصوص حوالوں کی بجائے صرف “تمام متعلقہ حکام” کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، سلامتی کونسل میں پہلگام واقعے پر بیان امریکا نے تجویز کیا تھا، تاہم متفقہ بیان منظور نہ ہو سکا۔ پاکستان نے بھرپور سفارتی محنت سے متنازع اور بھارت نواز الفاظ شامل ہونے سے روک دیے۔ پاکستان نے بیان میں “جموں و کشمیر” کا تذکرہ بھی شامل کرایا، جبکہ بھارت پہلگام کا نام شامل کروا کر مقبوضہ کشمیر پر اپنے قبضے کو جائز ثابت کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

بھارت کو یہ دہرا دھچکا لگا کہ نہ تو “پہلگام” لفظ بیان میں شامل ہو سکا اور نہ ہی وہ فوری مذمتی بیان جاری کرانے میں کامیاب ہوا۔ پہلگام حملہ 22 اپریل کو پیش آیا تھا جبکہ سلامتی کونسل کا مذمتی بیان چار دن بعد 26 اپریل کو جاری کیا گیا۔

یو این اہلکار کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ خطے میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتا ہے اور بھارت و پاکستان دونوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتا ہے تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں