بھارت نے کراچی کے معذور نوجوان کو علاج سے بھی محروم کر دیا

بھارت نے کراچی کے معذور نوجوان کو علاج سے بھی محروم کر دیا 0

کراچی: بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں بھارت نے کراچی کے 16 سالہ معذور نوجوان ایان کو علاج سے محروم کر دیا۔ ایان، جو پولیس فائرنگ کے نتیجے میں معذور ہو گیا تھا، علاج کی غرض سے بھارت گیا تھا مگر بھارتی حکام نے علاج ادھورا چھوڑ کر اسے وطن واپس بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق، ایان گزشتہ ماہ دہلی کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج تھا، لیکن بھارتی حکام نے بغیر کسی وضاحت کے اس کا علاج بند کروا دیا اور اسے زبردستی واپس پاکستان بھیج دیا۔ مزید افسوسناک بات یہ ہے کہ ایان کی والدہ کو بھارت میں روک لیا گیا ہے، جس کے باعث ایان اور اس کے اہل خانہ شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں