بھارت کا مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ بے نقاب

بھارت کا مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ بے نقاب 0

مقبوضہ کشمیر: بھارتی حکام کا مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں کو زبردستی بے دخل کرنے کا منصوبہ منظر عام پر آ گیا ہے۔ ایک کشمیری پولیس اہلکار کی ویڈیو نے بھارتی حکام کے اس منصوبے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ویڈیو میں پولیس اہلکار نے بے دخلی کے خلاف احتجاج کیا اور اپنے حقوق کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کے مطابق، کشمیری پولیس اہلکار نے بتایا کہ وہ گزشتہ 27 سال سے جموں و کشمیر پولیس میں خدمات انجام دے رہے ہیں، اور بھارتی ہائیکورٹ کے واضح احکامات کے مطابق انہیں جموں و کشمیر سے باہر نہیں بھیجا جا سکتا۔ لیکن پولیس کے اعلیٰ حکام بھارتی ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انہیں بے دخل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پولیس اہلکار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ “ہمیں زبردستی جموں و کشمیر سے بے دخل کیا جا رہا ہے، اور یہ ایک غیر منصفانہ اقدام ہے۔ میں نے ہر فورم پر اس معاملے کو اٹھایا ہے مگر ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔”

اہلکار کی اہلیہ نے بھی اپنی بات رکھی اور کہا کہ “ہم یہاں 27 سال سے رہائش پذیر ہیں اور ہمارا پاکستان میں کوئی رشتہ دار نہیں ہے۔ پھر ہمیں کیوں بے دخل کیا جا رہا ہے؟”

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کو بربریت کا نشانہ بنا رہی ہے، اور اس منصوبے کے ذریعے بھارت کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کر رہا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس معاملے کا نوٹس لینے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور بھارت کے اس اقدام کو کشمیریوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں