بھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کیخلاف محاذ بنانا چاہتا ہے، اسحاق ڈار

بھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کیخلاف محاذ بنانا چاہتا ہے، اسحاق ڈار 0

اسلام آباد: ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مشترکہ نیوز کانفرنس میں بھارت کے پاکستان مخالف عزائم کو بے نقاب کر دیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت اپنے ہی شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کے خلاف محاذ کھڑا کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے امرتسر میں اپنی ہی تنصیبات پر حملہ کیا اور اس کا الزام پاکستان پر دھرنے کی کوشش کی۔ ہندوتوا سوچ سکھ برادری کو مشتعل کر کے پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانا چاہتی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود میں ڈرونز بھیجے، جنہیں مار گرایا گیا۔ راولپنڈی سمیت کئی مقامات پر ڈرون حملے کیے گئے اور سپر لیگ وینیوز کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے میزائل حملے کا جھوٹا دعویٰ کیا، جب کہ اسلام آباد سے کراچی تک دو درجن مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ پاکستان نے تمام حملوں کا بھرپور جواب دیا اور مستقبل میں بھی وقت، مقام اور طریقہ کار کے تحت جواب دیا جائے گا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آدم پور سے 4 میزائل فائر کیے گئے، اور امرتسر میں بھارتی فوج نے خود اپنی تنصیبات کو نشانہ بنایا تاکہ الزام پاکستان پر عائد کیا جا سکے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا کہ پاکستان بھارتی حرکتوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے، اور ڈرونز کی سرحدی خلاف ورزی سے قبل ہی ان کی نشاندہی کر لی جاتی ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا، “آخر کب بھارت سینما کی فلموں سے حقیقت کی دنیا میں آئے گا؟”

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی افواج مکمل طور پر الرٹ ہیں اور بھارت کے کسی بھی اقدام کا موثر جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ 80 بھارتی طیاروں کے مقابلے میں پاکستان کی افواج نے بھرپور ردعمل دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں