یو این سیکرٹری جنرل کا پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم

یو این سیکرٹری جنرل کا پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم 0

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کو خطے میں پائیدار امن کی جانب ایک مثبت پیشرفت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ جنوبی ایشیا میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکرات کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان امن اور علاقائی استحکام کے فروغ میں اقوام متحدہ کے کردار کو اہمیت دیتا ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر و بین الاقوامی قوانین کے اصولوں پر مبنی اقدامات کا حامی ہے۔

پاکستان نے اس تناظر میں جموں و کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیتے ہوئے اسے خطے میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ 10 فروری کو علی الصبح پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن “بنیان مرصوص” (آہنی دیوار) کا آغاز کیا تھا۔ اس دوران ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیسز، براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ، اور بھارتی ایس 400 میزائل سسٹم سمیت کئی حساس تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق آپریشن فجر کے وقت شروع کیا گیا، جس میں پاکستان کے “فتح ون” میزائل استعمال کیے گئے۔ یہ کارروائیاں ان بھارتی ایئربیسز کے خلاف کی گئیں جہاں سے پاکستانی شہروں اور مساجد کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

اسی دوران راجوڑی اور نوشہرہ میں موجود بھارتی ملٹری انٹیلیجنس کے وہ مراکز بھی تباہ کیے گئے جہاں سے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی جاتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں