بھارتی میڈیا پر جھوٹی خبروں کے بعد میڈیا کو عوامی ردعمل سے بچانے کیلئے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میدان میں آگئی۔

0

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں بھارتی شہریوں کو ذہنی طورپر کمزور قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جنگ صرف فوج اور حکومت نہیں لڑتی، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے دور میں جنگ مضبوط ذہنوں کے ساتھ عوام بھی لڑتی ہے۔
بی جے پی کی جاری ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے ماحول میں بھارتی چینلز پر اگر کوئی خبر غلط چل گئی تو کیا ہوا ؟ کیا کسی چینل نے بھارت کے خلاف کوئی خبر چلائی؟
بی جے پی نے اپنے ہی شہریوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی شہری پاکستانی پروپیگنڈے میں آکر اپنے ہی میڈیا کو غدار کہنے لگے۔
یاد رہے کہ بھارتی فوج میدان جنگ میں پاک فوج کا سامنا نہ کرسکی تھی جس کے بعد مودی سرکار کو اپنی ہی عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے فیک نیوز اور پروپیگنڈے کا سہارا لینا پڑا۔
جھوٹی خبروں پر پاکستانیوں نے بھی بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار کردی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں