نیوزی لینڈ: ہاکا ڈانس پر تین ماوری پارلیمنٹیرینز ایک ہفتے کے لیے معطل

نیوزی لینڈ ہاکا ڈانس پر تین ماوری پارلیمنٹیرینز ایک ہفتے کے لیے معطل 0

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں احتجاجاً ہاکا ڈانس کرنے والے تین ماوری ارکانِ پارلیمنٹ کو معطل کر دیا گیا۔ یہ اقدام اس خدشے کے تحت کیا گیا کہ اس قسم کے اقدامات دیگر قانون سازوں کو بھی اسی نوعیت کے احتجاج کی ترغیب دے سکتے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق معطلی کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی نے کیا۔ معطل ہونے والے ارکان میں اپوزیشن کی رکن ہنہ راوہتی شامل ہیں، جنہوں نے گزشتہ برس ایک متنازع بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بل کی کاپی پھاڑ دی اور روایتی ماوری ہاکا ڈانس کا آغاز کیا۔ ان کے بعد دو مزید ماوری ارکان نے بھی احتجاجاً ہاکا کیا۔

پارلیمانی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ اگر اس قسم کے احتجاج کی اجازت دی گئی تو یہ ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنے کا سبب بنے گا اور دیگر ارکان کو بھی ایسے طریقے اپنانے کی حوصلہ افزائی ملے گی۔

معطل ارکان کو ایک ہفتے کے لیے پارلیمانی کارروائی سے روکا گیا ہے، جبکہ ماوری کمیونٹی کی جانب سے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں