علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان تلخیاں ختم

علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان تلخیاں ختم 0

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت پارٹی کی سینئر قیادت، بانی کی تینوں بہنیں اور قانونی ٹیم کے وکلاء بھی موجود تھے۔ اجلاس میں علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان موجود تلخیاں ختم کروا دی گئیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ “ہم سیاست میں نہیں ہیں، لیکن ہمارا بھائی جیل میں ہے، ہم اپنے بھائی کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔” اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے مہم کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور تمام پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کو ہدایت دی گئی کہ عدالتی سماعت کے دوران عدالت میں موجود رہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے الیکشن کمیشن تک احتجاجی مارچ کرے گی، جس میں شرکت نہ کرنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ پارٹی قیادت نے کہا کہ اس مارچ میں بھرپور شرکت کی جائے گی تاکہ بانی کی رہائی کے لیے سیاسی اور قانونی محاذ پر موثر آواز اٹھائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں