پاکستان بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

0

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔
آئی سی سی ایلیٹ میچ ریفریز پینل کے ممبر سری لنکا کے رنجن مدوگالے سیریز کے میچ ریفری ہوں گے۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے آصف یعقوب اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائر ہوں گے، احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے جب کہ فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں راشد ریاض اور وقار فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں احسن رضا اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے، فیصل خان آفریدی تھرڈ امپائر ہوں گے جب کہ راشد ریاض وقار چوتھے امپائر ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں