وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے۔
ائیرپورٹ پرتاجکستان کے وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف کااستقبال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کریں گے اور گلیشئیرز کی حفاظت پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم پاکستان اور بھارت کےدرمیان حالیہ کشیدگی کے دوران تاجکستان کی حمایت پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کریں گے۔
آذربائیجان سے روانہ ہوتے ہوئے میڈیا سےگفتگو میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آذربائیجان سے دفاع ، تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھایا جائےگا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو نئی شکل دیں گے
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے
