اگلے 5 برس کے دوران درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافے کا امکان ہے، عالمی موسمیاتی ادارے کی پیشگوئی

0

اقوام متحدہ کے عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے تشویشناک پیشگوئی کی ہے۔
موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں سالانہ اوسط عالمی درجہ حرارت 2024 میں پہلی بار صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.5 ٖڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
اس طرح گزشتہ سال انسانی تاریخ کا گرم ترین سال قرار پایا تھا۔
اس سے قبل 2023 بھی گرم ترین سال قرار پایا تھا اور اب یہ 2024 کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
مگر عالمی موسمیاتی ادارے کے مطابق آنے والے 5 برس زیادہ بدترین ثابت ہوسکتے ہیں۔
ڈبلیو ایم او کی جانب سے آئندہ 5 برسوں کے حوالے سے پیشگوئیاں جاری کی گئی ہیں۔
عالمی ادارے کے مطابق اس بات کا 80 فیصد قوی امکان ہے کہ آئندہ 5 برسوں میں سے کم از کم ایک برس درجہ حرارت کے حوالے سے 2024 کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے اور تاریخ کا گرم ترین سال بن جائے گا۔
ڈبلیو ایم او کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل Ko Barrett نے بتایا کہ ہم نے 10 گرم ترین برسوں کا سامنا گزشتہ چند برسوں کے دوران کیا اور بدقسمتی سے آنے والے برسوں میں بھی کوئی ریلیف نہیں ملے گا اور اس کا مطلب ہے کہ ہماری معیشت، روزمرہ کی زندگی، اردگرد کے ماحول اور سیارے سب پر منفی اثرات میں مزید اضافہ ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں