رواں سال سعودی حکام اور منتظمین نے شدید گرمی میں عازمین حج کو گرمی سے محفوظ رکھنے کےلیے اضافی اقدامات کیے ہیں

0

سال 2025 کا حج سیزن شروع ہوچکا ہے اور اسی کے پیشِ نظر رواں سال سعودی حکام اور منتظمین نے شدید گرمی میں عازمین حج کو گرمی سے محفوظ رکھنے کےلیے اضافی اقدامات کیے ہیں۔
سعودی عرب کے وزیر حج توفیق الربیعہ نے بتایا کہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج ہے اور یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے ہم اولین ترجیح دیتے ہیں، گزشتہ سال درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے باعث 1300 سے زائد عازمین حج انتقال کرگئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سال حکام نے 40 سے زیادہ سرکاری اداروں اور 2 لاکھ 50 ہزار اہلکاروں کو متحرک کیا ہے، شدید گرمی کی وجہ سے پیش آنے والے ممکنہ خطرات کو کم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو دُگنا کردیا ہے۔
توفیق الربیعہ نے مزید بتایا کہ سایہ دار جگہوں کو 50 ہزار مربع میٹر تک بڑھا دیا گیا ہے، طبی عملے کی تعداد کو بڑھایا گیا ہے اس کے علاوہ حج کے دوران 400 سے زائد کولنگ یونٹ بھی تعینات کیے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں