اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں گرفتار ملوث ملزم عمر حیات کو شناختی پریڈ کے لیے 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

0

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں گرفتار ملزم عمر حیات کو ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد کی عدالت میں پیش کیاگیا۔
ڈیوٹی پراسیکیوٹر کی جانب سے ثنا یوسف قتل کیس کے مقدمے کا متن پڑھا گیا، جبکہ جج نے متعلقہ عدالت کے پراسیکیوٹر اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کے غیر حاضر ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا میری عدالت کے پراسیکیوٹر کہاں ہیں؟
ڈیوٹی جج احمد شہزاد کا کہنا تھا ویسے پراسیکیوٹر آتے نہیں، ہائی پروفائل کیس ہے تو سب پراسیکیوٹرز پہنچ گئے، ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کو کمرہ عدالت میں بلائیں۔
ڈیوٹی پراسیکیوٹر نے بتایا کہ پراسیکیوٹر چھٹیوں پر ہیں، ڈسٹرکٹ پراسکیوٹر آئےگا تو کیس آگے چلےگا۔
عدالت نے ملزم عمر حیات کو شناخت پریڈ کے لیے 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
یاد رہے کہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عمر حیات کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا اور ملزم نے دوران تفتیش ٹک ٹاک کے قتل کا اعتراف بھی کر لیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں