لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 47 ڈگری تک جانے کا امکان

0

لاہور میں عید کے تیسرے روز شدید گرمی کا راج ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے سے درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ پرپہنچ گیا جبکہ آج درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ہوائیں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور آئندہ کچھ روز تک موسم گرم ہی رہ سکتا ہے۔
دوسری جانب طبی ماہرین نے گرمی سے بچنے کیلئے شہریوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی میں گھروں سے بلا ضرورت نہ نکلیں، گرمی میں پانی کا استعمال زیادہ کریں اور سایہ دار جگہوں پر رہیں۔
طبی ماہرین نے مزید کہا کہ گھر سے نکلنا مقصود ہو تو سر اور کندھے ڈھانپ کر رکھیں، گرمی کے دوران آنکھوں پر سیاہ چشمہ لگا کر رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں