بجٹ میں عام آدمی پرٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا گیا: وزیراعظم

وزیراعظم کا چار ملکی سرکاری دورہ، دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور زیر غور آئیں گے 0

وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹاک مارکیٹ کے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کا عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا اظہار ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا، الحمدللہ ملکی معاشی ترقی کا سفر شروع ہے، پاکستانی عوام نے قربانیاں دیں، اب ہم سب کو مل کر عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کےلیے محنت کرنی ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ معاشی ٹیم کی محنت سے ممکن ہوا، پاکستان کی ڈیفالٹ کے دہانے سے واپسی اور ترقی کا سفر ایک معجزہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں