پنجاب حکومت کا بجٹ 13 جون کو پیش کرنےکا فیصلہ

0

ذرائع کے مطابق وفاقی اہداف سامنے آنےکے بعد پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کوحتمی شکل دیناشروع کردی ہے اور بجٹ 13 جون کا پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پنجاب کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانےکی تجویزہے جب کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں موجودہ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کم رکھاجائےگا۔
ذرائع کے مطابق ریونیو اتھارٹی نان ٹیکس پیئر شعبوں کو شامل کرنے کی تجویز دےگی اورہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔
بجٹ میں امن وامان، صحت، تعلیم اورسیاحت پرتوجہ دی جائےگی، تعلیم کےلیے پچھلے سال کے مقابلے میں 110 ارب روپے زیادہ مختص کرنے اور صحت کے بجٹ میں 90 ارب روپے زیادہ رکھےجانے کی تجویز ہے، آئندہ بجٹ میں 600 فیصد اضافے کا امکان ہے جب کہ پنجاب بھرمیں سینیٹیشن اور صاف پانی کی متعدد اسکیمیں لائی جارہی ہیں۔
ماڈل ویلیجز کے لیے فنڈز رکھنے کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے دیہاتوں کو اعلیٰ معیار ماڈل ویلیج بنانےکا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ مالی سال میں پنجاب حکومت مجموعی طور پر 2400 دیہاتوں کو ماڈل ویلیج بنائےگی۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کےبجٹ میں ماڈل ویلیج پروجیکٹ کے فنڈز مختص کیےجائیں گے، صوبے کے 800 دیہاتوں کو ماڈل ویلج بنانےکےلیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں