محکمہ موسمیات کے مطابق صحرائے چولستان میں شدید گرمی ریکارڈ کی جارہی ہے جہاں بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 48 ڈگری کو چھو رہا ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ صحرائے چولستان میں پانی کے ذخائر خشک ہوگئے جس کے باعث مویشیوں کیلئے شدید پریشانی پیدا ہوگئی ہے جب کہ شدید گرمی سے صحرائی علاقوں میں مال مویشیوں کی اموات ہو رہی ہیں۔
مقامی افراد نے مزید بتایا کہ سخت گرمی اور کنویں خشک ہونے سے نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
اس کے علاوہ لاہور میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور گرمی کی شدت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔
وادی کوئٹہ میں درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ، گوادر میں 31، لورالائی میں 36، خضدار میں 38، تربت میں 42 اور سبی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے جنوبی پنجاب میں اگلے 2 روز تک گرمی کی شدید لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے
ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی، چولستان میں پارہ 48 اور سبی میں 46 ہوگیا
