فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ فوری ختم کیا جائے، اقوام متحدہ میں قرارداد منظور

فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ فوری ختم کیا جائے، اقوام متحدہ میں قرارداد منظور 0

جنیوا : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کے مسئلے کے پرامن حل سے متعلق اہم قرارداد منظور کرلی ہے جس میں اسرائیل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فلسطینی سرزمین پر 1967 کے بعد سے جاری قبضہ فوری طور پر ختم کرے۔ قرارداد میں دو ریاستی حل کے تحفظ اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر سخت مؤقف اختیار کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ قرارداد جبوتی، اردن، موریتانیہ، قطر، سینیگال اور فلسطین نے مشترکہ طور پر پیش کی تھی۔ جنرل اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ کے دوران 151 ممالک نے قرارداد کی حمایت، 11 نے مخالفت جبکہ 11 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

قرارداد میں واضح کیا گیا ہے کہ فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی ذمہ داری بدستور قائم ہے۔ اس میں مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل فوری طور پر آبادکاری کی سرگرمیاں روکے، عالمی قوانین کی مکمل پابندی کرے اور مذاکرات کے عمل کی بحالی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے۔ ساتھ ہی رکن ممالک سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ایسی سرحدی تبدیلی کو تسلیم نہ کریں جو بین الاقوامی قوانین کے مطابق نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں