خیبرپختونخوا کے بڑے شہروں کو ملانے کیلئے سرکلر ریل پراجیکٹ پر کام شروع

خیبرپختونخوا کے بڑے شہروں کو ملانے کیلئے سرکلر ریل پراجیکٹ پر کام شروع 0

پشاور: خیبرپختونخوا کے بڑے شہروں کو آپس میں ملانے کے لیے سرکلر ریل پراجیکٹ پر عملی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت صوبے کے اہم شہری مراکز کو جدید ریل نظام کے ذریعے پشاور سے منسلک کیا جائے گا۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق سرکلر ریل پراجیکٹ دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں مردان، نوشہرہ اور چارسدہ کو پشاور کے ساتھ ٹرین سروس کے ذریعے جوڑا جائے گا، جبکہ آئندہ مرحلوں میں دیگر شہروں کو بھی اس نظام میں شامل کیا جائے گا۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی میں تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔ منصوبے کی ابتدائی منظوری سال 2022 میں دی گئی تھی تاہم مالی اور انتظامی رکاوٹوں کے باعث اس پر بروقت کام شروع نہ ہو سکا۔

سرکلر ریل پراجیکٹ کے ذریعے شہروں کے درمیان سفر کا وقت کم ہوگا اور ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔ منصوبے کی نگرانی اور انتظامی امور خیبرپختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی کے سپرد ہوں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریلوے حکام نے فزیبلٹی اسٹڈی میں تعاون پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، جبکہ اس پر چند ماہ میں کام مکمل کیے جانے کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں