کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.4 ریکارڈ

کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.4 ریکارڈ 0

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے وقت لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے تقریباً 38 کلو میٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور عوام کو پرسکون رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں