بانی پی ٹی آئی کا اپنی ذات کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں، خواجہ آصف

بانی پی ٹی آئی کا اپنی ذات کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں، خواجہ آصف 0

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیاست کا محور صرف ان کی اپنی ذات ہے اور ان کے پاس اس کے سوا کوئی واضح قومی ایجنڈا موجود نہیں۔

ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیانات اور طرزِ عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ معاملات کو صرف ذاتی مفاد کے تناظر میں دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سوچ اپنی ذات سے شروع ہو کر وہیں ختم ہو جاتی ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ حالیہ عرصے میں پاکستان تحریک انصاف مختلف اور متضاد رویوں کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ پارٹی کے اندر بعض عناصر مذاکرات کی بات کر رہے ہیں جبکہ کچھ تصادم کی راہ اپنانے پر زور دے رہے ہیں۔

خواجہ آصف کے مطابق یہ صورتحال اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ پی ٹی آئی اس وقت اندرونی اختلافات اور تقسیم کا شکار ہے، جس کے باعث اس کی سیاسی حکمتِ عملی غیر واضح نظر آتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں