امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے اور ڈیل کے لیے آج رات تک کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران کے لیے آج کی ڈیڈلائن حتمی ہے، انہوں نے ڈیل نہ ہونے کی صور ت میں ایران کے پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کرنے کی دھمکی دی اور کہا کہ ڈیل نہ ہوئی تو بارہ بجے سے پہلے ایران میں ہر پاور پلانٹ تباہ کر دیا جائے گا۔
امریکی صدر نے کہا اب ہمارے دوسرے جانب سرگرم لوگ بات کر رہے ہیں جو ہم سے ڈیل کرنا پسند کریں گے۔
صدر ٹرمپ بولے پچھلی مرتبہ ہم ڈیل کے قریب تھے مگر وٹکوف، کشنر اور جے ڈی وینس نے بتایا کہ انہوں نے ڈیل توڑ دی ہے، اس پر میں نے 45 منٹوں میں حکم دیا کہ ایران کا سب سے بڑا پل تباہ کر دیں اور وہ پل 10 منٹ میں تباہ ہو گیا۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا اگر ہم نے ایران کا انفراسٹرکچر تباہ کر دیا تو اسے بحال کرنے میں ایران کو 100 سال لگیں گے، اگر ہم نے ایران کو اس وقت چھوڑ بھی دیا تو انہیں انفراسٹرکچر بحالی میں 20 سال لگیں گے۔






