وینزویلا میں گزشتہ ہفتے آنے والے تباہ کن زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 2295 ہوگئی ہے۔
وینزویلا کی قومی اسمبلی کے صدر خورخے روڈریگیز کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اور لاپتا افراد کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے جبکہ اقوام متحدہ کے مطابق زلزلہ متاثرین کی تعداد 68 لاکھ تک ہوسکتی ہے۔
اقوام متحدہ کے پناہ گزین ادارے یو این ایچ سی آر کے مطابق شہر لا گوائرا جو دارالحکومت کاراکاس کے شمال میں واقع ہے اور سب سے زیادہ متاثر ہوا وہاں خوراک کی شدید قلت ہے، بنیادی سہولیات تباہ ہو چکی ہیں اور مواصلاتی نظام تقریباً منقطع ہو گیا ہے۔
دوسری جانب وینزویلا کے دارالحکومت کاراکس کا آسمان غروبِ آفتاب کے وقت گہرے سرخ رنگ میں ڈوب گیا اور اس خوفناک منظر نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔






