آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دوسرے مرحلےکے انتخابات: مسلم ليگ ن 11 اور پیپلزپارٹی 4 حلقوں پر کامیاب

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دوسرے مرحلےکے انتخابات: مسلم ليگ ن 11 اور پیپلزپارٹی 4 حلقوں پر کامیاب 0

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کے بعد نتائج آنا شروع ہوگئے۔

آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کے 8 حلقوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔

مظفر آباد ڈویژن کے آٹھ حلقوں پر پولنگ شام 6 بجے تک جاری رہی جبکہ حلقہ ایل اے 27 میں موسم کی خرابی اور لینڈسلائڈنگ کے باعث عملہ اور پولنگ کا سامان نہ پہنچ سکا، تمام 196 پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابات ملتوی کردیے گئے۔

پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج بھی آنا شروع ہوگئے۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج:

20 حلقوں میں سے 15 کے مکمل غیر سرکاری غیرحتمی نتائج سامنے آگئے ہیں جس کے مطابق مسلم ليگ(ن) 11 حلقوں پر جبکہ پیپلزپارٹی 4 حلقوں سے کامیاب ہوئی۔

ایل اے 25 نیلم ویلی 1 کے تمام 143 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے شاہ غلام قادر 18925 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے میاں عبدالوحید 13596 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 26 نیلم ویلی 2 کے 135 پولنگ اسٹیشن میں سے 26 کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے میاں عبدالوحید 3762 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اور ن ليگ کے شاہ غلام قادر 3296 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 30 مظفرآباد 4: تمام 129 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیرحتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے مصطفیٰ بشیر عباسی 17749 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے مبشر منیر اعوان 11947 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 33 مظفرآباد 7 کے تمام 155 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پیپلزپارٹی کے دیوان علی خان قمر چغتائی 25469 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے۔پاکستان مسلم ليگ ن کے میاں محمد رشید 21175 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ ایل اے 34 جموں 1 کے 131 پولنگ اسٹیشن میں سے 51 کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے ناصر حسین ڈار 1690 ووٹ لے کر پہلے اور آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے محمد سعود مختار 741 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 35 جموں 2: تمام 142 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے تحت ن لیگ کے چوہدری محمد اسماعیل 23893 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار سردار محمد غیاث 5868 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 36 جموں 3: تمام 140 پولنگ اسٹیشنز کےغیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے محمد احسن رضا 27218 ووٹ لے کرکامیاب ہوئےجبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے احسن اسماعیل 12980 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 37 جموں 4: تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کےغیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت مسلم ليگ(ن) کی مریم جاوید 28664 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے عثمان علیم 22827 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 38 جموں 5 کے 115 پولنگ اسٹیشن میں سے 48 کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے ذیشان علی 5483 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم لیگ آزاد جموں و کشمیر کے محمد اکبر چوہدری 4935 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 39 جموں 6 کے تمام 157 پولنگ اسٹیشن کاغیرحتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق مسلم ليگ ن کےراجہ محمد صدیق 10981 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے چوہدری فخر زمان 5081 ووٹ لےکردوسرے نمبرپر رہے۔

ایل اے 40 کشمیر ویلی 1کے تمام 47 پولنگ اسٹیشن کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پیپلزپارٹی کے عامر عبدالغفار 2914 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے محمد سلیم بٹ 136 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 41 کشمیر ویلی 2: تمام 19 پولنگ اسٹیشنزکے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمد عامر شاہ 1804 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار صباء دیوان 588 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 42 کشمیر ویلی 3: تمام 43 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے سید شوکت علی شاہ 1524 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد عاصم شریف 477 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 43 کشمیر ویلی 4: تمام 10 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمد یاسین لون 1276 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ 563 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 44 کشمیر ویلی 5: تمام27 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمد احمد رضا قادری 1700 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی مہرالنساء 650 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 45 کشمیر ویلی 6: تمام 41 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی عبدالماجد خان 3448 ووٹ لے کر کامیاب وئے جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے خواجہ محمد دلاور 823 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں