بھارت کے معروف اداکار پردیپ راوت 74 سال کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کے منیجر نے تصدیق کی کہ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ایک ماہ سے زائد عرصے سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔
انہوں نے بتایاکہ اداکار چند گھنٹے قبل چل بسے ہیں۔
پردیپ راوت نے 1985 میں فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کے ولن کے کئی کردار مشہور بھی ہوئے۔
انہوں نے بالی وڈ کے کئی لیجنڈری اداکاروں کے ساتھ فلموں میں کام کیا جن میں امیتابھ بچن، راج ببر، ونود کھنہ سمیت دیگر شامل ہیں۔
پردیپ راوت نے عامر خان کے ساتھ فلموں لگان اور گھجنی میں بھی کام کیا اور اپنے جاندار کردار سے شہرت حاصل کی، انہوں نے ہندی فلموں کے علاوہ دیگر زبانوں کی فلموں اور ڈراموں میں بھی کام کیا۔






