حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے7 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں بھی 3 روپے 39 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 328 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل اور پیٹرول کی نئی قیمتیں 5 اگست کے لیے ہوں گی۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل بھی 4 روپے 34 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 297 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نےگزشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے کمی کی گئی تھی۔






