انقرہ: ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فدان نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں پر منظم تشدد بدستور جاری ہے، جسے اسرائیلی حکام نے ’’انتقام‘‘ کا طریقہ بنا لیا ہے۔
اپنے بیان میں حاقان فدان نے کہا کہ قیدیوں کے ساتھ روا رکھا جانے والا یہ سلوک انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حماس کی غیر مسلح کاری کا مسئلہ حقیقت پسندانہ اور قابلِ عمل مراحل میں آگے بڑھایا جانا چاہیے، تاکہ خطے میں کشیدگی کم ہو سکے۔
ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جب تک انسانی بنیادوں پر امداد کی آزادانہ رسائی بحال نہیں ہوتی، امن اور کسی بھی سیاسی پیش رفت کی امید نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے شرم الشیخ امن ڈیکلریشن کے دستخط کنندگان پر زور دیا کہ وہ معاہدے کے عملی نفاذ کو یقینی بنائیں۔






