پی ٹی اے نے تمام سمز کی صارفین کے نام پر رجسٹریشن لازم قرار دے دی

پی ٹی اے نے تمام سمز کی صارفین کے نام پر رجسٹریشن لازم قرار دے دی 0

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تمام موبائل سمز کے صارف کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار دے دیا ہے۔

پی ٹی اے کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی اور کے نام پر رجسٹرڈ سم کا استعمال قانون کی خلاف ورزی تصور ہوگا اور سم کے غلط استعمال کی مکمل ذمہ داری رجسٹرڈ صارف پر ہوگی۔

اتھارٹی کے مطابق صارفین اپنی سمز اور ٹیلی کام کنکشنز کے استعمال کے خود ذمہ دار ہوں گے، اور کالز، میسجز یا ڈیٹا کے استعمال کے دوران ضوابط کی پابندی لازمی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

پی ٹی اے نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے سمز کی رجسٹریشن درست طریقے سے کریں اور قانون کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن خدمات استعمال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں