خشک سردی کی لہر برقرار، آئندہ روز بھی بارش کا کوئی امکان نہیں

خشک سردی کی لہر برقرار، آئندہ روز بھی بارش کا کوئی امکان نہیں 0

لاہور: پنجاب میں خشک سردی کی لہر بدستور جاری ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔ سرد اور خشک موسم کے باعث شہریوں کو ٹھنڈی ہواؤں اور کم درجہ حرارت کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہواؤں کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔

دوسری جانب فضائی آلودگی کے حوالے سے صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔ لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کی اوسط شرح 335 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں