مذاکرات جاری، ایران نے جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر اتفاق کرلیا، ٹرمپ کا دعویٰ

مذاکرات جاری، ایران نے جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر اتفاق کرلیا، ٹرمپ کا دعویٰ 0

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات کے عمل میں شامل ہیں اور ایران جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر متفق ہے۔

ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آیت اللہ مذاکرات سے متعلق منظوری دے رہے ہیں اور ممکن ہے کہ مستقبل میں کسی موقع پر ان سے ملاقات بھی ہو۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا، جبکہ ایران سے متعلق تنازع ختم ہونے کی صورت میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی آئے گی، انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں فیول کی قیمتیں کم ہوں گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے لبنان جنگ کے معاملے پر تلخ گفتگو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ لبنان کے ساتھ مسلسل جنگ جاری رہنے پر ناخوش تھے۔

انہوں نے اشارہ دیا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں