جی میل میں اب آپ صرف بول کر بھی ای میلز تلاش کرسکیں گے

جی میل میں اب آپ صرف بول کر بھی ای میلز تلاش کرسکیں گے 0

گوگل کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرز کو مختلف سروسز کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

اب کمپنی کی جانب سے جی میل میں ایک نیا اے آئی فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

جی میل لائیو نامی یہ فیچر ابھی محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز میں جی میل لائیو فیچر کو بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا۔

اس فیچر سے آپ جی میل کے ای میل ان باکس میں صرف اپنی آواز سے سرچ کرسکیں گے۔

یہ گوگل کی جانب سے جیمنائی لائیو جیسا فیچر ہے جس میں جیمنائی اے آئی چیٹ بوٹ سے لائیو وائس چیٹ کی جاتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آنے والے مہینوں میں یہ فیچر جی میل کے ساتھ ساتھ گوگل ڈاکس اور ڈرائیو میں بھی دستیاب ہوگا۔

جی میل لائیو صارفین کے لیے کافی کارآمد ثابت ہوگا اور انہیں ٹائپ کرکے سرچ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

جب بھی یہ فیچر دستیاب ہوگا تو جی میل سرچ پر کلک کرنے پر لائیو آئیکون نظر آئے گا جس کے ساتھ جیمنائی بٹن بھی ہوگا۔

اس پر کلک کرنے پر جی میل لائیو فیچر فل اسکرین پر لانچ ہوگا۔

اس فیچر میں آپ جیمنائی سے ای میلز مواد کو تلاش کرنے کی ہدایت کرسکتے ہیں۔

جیمنائی پر مبنی اس فیچر کا اعلان گوگل نے مئی 2026 میں سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر کیا تھا اور اب اسے بتدریج متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔

یہ واضح رہےکہ جب بھی اس فیچر کو مکمل طور پر متعارف کرایا جائے گا تو آغاز میں یہ گوگل اے آئی پرو اور الٹرا سبسکرائبرز کو ہی دستیاب ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں