پاکستان میں سٹار لنک کی سروسز کا آغاز نومبر یا دسمبر میں متوقع

پاکستان میں سٹار لنک کی سروسز کا آغاز نومبر یا دسمبر میں متوقع 0

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ امریکی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنی سٹار لنک رواں سال نومبر یا دسمبر تک پاکستان میں اپنی سروسز کا آغاز کر دے گی۔ انہوں نے یہ بات پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت سٹار لنک کو پاکستان میں سروسز فراہم کرنے کے لیے لائسنس فراہم کر رہی ہے، تاہم لائسنسنگ کے عمل کے چند مراحل ابھی باقی ہیں جن سے کمپنی اس وقت گزر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سٹار لنک نے پاکستان میں اپنی سروسز کی فراہمی کے لیے پہلے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے رجسٹریشن حاصل کی، اور اس کے بعد کمپنی نے سپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری بورڈ میں بھی باقاعدہ اندراج کرایا۔

سٹار لنک کے پاکستان میں آغاز کے بعد انٹرنیٹ کی دستیابی اور معیار میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے، جو کہ دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی سروسز کی فراہمی میں مددگار ثابت ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں