پاکستان سپر لیگ 10 کے میچز کی سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے طلب

پاکستان سپر لیگ 10 کے میچز کی سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے طلب 0

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے میچز کے دوران لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کرلیے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو درخواست بھیج کر ان تین شہروں میں ہونے والے پی ایس ایل میچز کی سکیورٹی کے لیے رینجرز کے ایک، ایک ونگ اور فوج کی دو، دو کمپنیوں کی خدمات مانگی ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پی ایس ایل کے میچز میں بین الاقوامی کرکٹرز اور میچ آفیشلز کی شرکت کے سبب یہ ایونٹ ایک ہائی پروفائل ایونٹ ہے، جس میں ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں، آفیشلز اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت سکیورٹی اقدامات کیے جائیں گے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں میچز کے دوران ٹیموں کی قیام گاہوں اور سفر کے دوران بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ان انتظامات کا مقصد ایونٹ کے دوران کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے بچنا اور کھلاڑیوں و آفیشلز کو محفوظ رکھنا ہے۔

یہ اقدام پی ایس ایل کے میچز کے دوران سکیورٹی کے حوالے سے پیش آنے والے کسی بھی خطرے کا تدارک کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ ایونٹ بخوبی اور محفوظ طریقے سے منعقد ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں