وزیراعظم شہباز شریف کا بیلاروس کا دورہ جاری، منسک میں شاندار استقبال

وزیراعظم شہباز شریف کا بیلاروس کا دورہ جاری، منسک میں شاندار استقبال 0

منسک: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت بیلاروس کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے ان کا ایوانِ آزادی آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔ صدر لوکاشینکو نے وزیراعظم سے گرمجوشی سے گلے مل کر خیرمقدم کیا۔

استقبالیہ تقریب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جس کا انہوں نے باقاعدہ معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور بیلاروس کی افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

تقریب میں دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے وفود کا تعارف کرایا اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بات چیت کا آغاز کیا۔ وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں