سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی

سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی 0

ریاض: سعودی عرب نے پاکستان کے لیے حج کوٹے میں مزید 10 ہزار عازمین کا اضافہ کر دیا ہے، جس سے ان پاکستانی شہریوں کو حج کی سعادت حاصل کرنے کا موقع ملے گا جو مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہ کر سکے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطے کے بعد سامنے آیا۔ اسحاق ڈار نے سعودی حکام سے حج کوٹے میں اضافے کی خصوصی درخواست کی تھی، جسے سعودی عرب نے قبول کرتے ہوئے پاکستان کے لیے حج کوٹے میں توسیع کی منظوری دے دی۔

وزارت اطلاعات کے مطابق یہ کوٹہ ان شہریوں کے لیے مختص ہوگا جنہوں نے کسی مجبوری کے تحت رجسٹریشن سے محرومی کا سامنا کیا۔ اب وہ بھی حج 2025 میں شرکت کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں