برطانیہ کے 90 فیصد سے زائد اسکولوں میں موبائل فونز پر پابندی عائد

برطانیہ کے 90 فیصد سے زائد اسکولوں میں موبائل فونز پر پابندی عائد 0

لندن: برطانیہ میں تعلیمی اداروں میں ڈسپلن اور طلبہ کی ذہنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں میں موبائل فونز کے استعمال پر وسیع پیمانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیشنل ایجوکیشن یونین کے سربراہ کی سفارش پر برطانوی حکومت نے ملک کے 90 فیصد سے زائد اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فونز کے استعمال پر باضابطہ پابندی عائد کر دی ہے۔

یونین کے سربراہ نے اسکولوں میں نہ صرف موبائل فونز بلکہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر بھی قانونی سطح پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک حالیہ سروے سے یہ انکشاف ہوا کہ اوسطاً 12 سالہ بچے کو اپنے موبائل فون کے ذریعے فحش مواد تک رسائی حاصل ہو چکی ہے، جو بچوں کی ذہنی اور اخلاقی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اس قسم کے مواد تک رسائی نوجوان لڑکوں کی شخصیت، خواتین سے متعلق نظریات، جنسی رویے اور تعلقات کے بارے میں ان کے خیالات پر منفی اثر ڈال رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں