لاہور کو ای سی او کا سیاحتی دارالحکومت نامزد کر دیا گیا

لاہور کو ای سی او کا سیاحتی دارالحکومت نامزد کر دیا گیا 0

لاہور: پاکستان کے تاریخی اور ثقافتی شہر لاہور کو اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کی جانب سے “سیاحتی دارالحکومت” کے طور پر نامزد کیے جانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، جو نہ صرف پاکستان بلکہ صوبہ پنجاب کے لیے ایک بڑا عالمی اعزاز ہے۔

ای سی او کے اس اہم فیصلے کا باضابطہ اعلان 13 اپریل کو لاہور میں کیا جائے گا، جہاں تنظیم کا 25 رکنی اعلیٰ سطحی وفد شہر کا دورہ کرے گا۔ اس موقع پر لاہور کو “ECO ٹورازم کیپٹل” قرار دیا جائے گا۔

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ای سی او کے سفرا کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دعوت پر لاہور آنے کی دعوت دی گئی ہے۔ یہ دورہ نہ صرف لاہور کی سیاحتی اہمیت کو اجاگر کرے گا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے ثقافتی اور تاریخی ورثے کو فروغ دینے میں مدد دے گا۔

اس سے قبل ازبکستان کے شہر شہرِسبز اور ترکیہ کے مشرقی اناطولیہ کے شہر اذروم کو بھی ای سی او سیاحتی دارالحکومت کے اعزازات مل چکے ہیں، جب کہ اذروم کو سال 2025 کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں