اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری – ریاستی مہمانوں جیسا پروٹوکول

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری – ریاستی مہمانوں جیسا پروٹوکول 0

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اہم اقدام —13 سے 15 اپریل 2025 تک اسلام آباد میں پہلا “اوورسیز پاکستانیز کنونشن” منعقد کیا جا رہا ہے جس میں دنیا بھر سے آئے پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دیا جائے گا۔

ائیرپورٹس پر خصوصی استقبال، خیرمقدمی بینرز، مکمل پروٹوکول اور عوامی تقریبات کے اہتمام کا اعلان کر دیا گیا ہے تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو وطن میں عزت و احترام کا احساس دلایا جا سکے۔

کنونشن میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کے ترقیاتی سفر میں شریک کرنے کے لیے مختلف سیشنز، سرمایہ کاری کے مواقع اور حکومتی پالیسیوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں