کراچی کنگز کی شاندار فتح، پی ایس ایل 10 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست

کراچی کنگز کی شاندار فتح، پی ایس ایل 10 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست 0

کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی کنگز نے 235 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے ایونٹ کی پہلی بڑی کامیابی حاصل کی۔

ملتان سلطانز کی اننگز
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان اور ہوپ نے اننگز کا آغاز کیا، اور پہلی وکٹ پر 55 رنز کی شراکت قائم کی۔

ہوپ 8 رنز اور عثمان خان 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں انہوں نے 5 چھکے اور 9 چوکے شامل کیے۔

مائیکل بریسویل نے 17 گیندوں پر 44 رنز اور کامران غلام نے 36 رنز اسکور کیے۔ ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز کا بڑا ہدف دیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی، عباس آفریدی اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کی اننگز
کراچی کنگز کی اننگز کا آغاز مشکلات کے ساتھ ہوا اور ابتدائی 4 وکٹیں صرف 79 رنز پر گر گئیں۔ مگر اس کے بعد جیمز ونس اور خوشدل شاہ نے لاجواب پارٹنرشپ قائم کی۔ دونوں نے پانچویں وکٹ پر 142 رنز کی شراکت بنائی۔

جیمز ونس نے 101 رنز کی فاتح سنچری اننگز کھیلی، جبکہ خوشدل شاہ نے 60 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

کراچی کنگز نے آخری اوور میں ہدف حاصل کر کے 235 رنز بنائے اور میچ 4 وکٹوں سے جیت لیا۔

ملتان سلطانز کی طرف سے عاکف جاوید نے سب سے کامیاب باؤلنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں