عوام کے لیے خوشخبری: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

عوام کے لیے خوشخبری: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان 0

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں بھی عوام کو ریلیف ملنے کی اُمید پیدا ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی پر غور کر رہی ہے، جس کا اطلاق 16 اپریل 2025 سے متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اگر یہ کمی نافذ ہو گئی تو پیٹرول کی موجودہ قیمت 254.63 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 242 روپے فی لیٹر پر آ جائے گی۔ یہ فیصلہ عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے تھوڑا سا ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کے طور پر کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی متوقع ہے۔ عالمی سطح پر قیمتوں میں گراوٹ کے بعد پاکستان میں ڈیزل کی قیمت 258.64 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 250 روپے فی لیٹر ہونے کی امید ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں