سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ 0

کراچی: سندھ میں ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، محکمہ صحت کے مطابق رواں سال یکم جنوری سے 11 اپریل تک صوبے بھر میں مجموعی طور پر 16 ہزار 733 ملیریا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کراچی کے مختلف اضلاع سے ملیریا کے 186 کیسز سامنے آئے، جن میں سب سے زیادہ 72 کیسز ضلع جنوبی سے رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ ضلع ملیر سے 62، غربی سے 29، کورنگی سے 16، شرقی سے 5، اور وسطی سے 2 کیسز سامنے آئے۔ خوش قسمتی سے ضلع کیماڑی سے ملیریا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

کراچی کے علاوہ دیگر ڈویژنز میں بھی صورتحال تشویشناک ہے۔ حیدرآباد ڈویژن سے سب سے زیادہ 6 ہزار 596 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ لاڑکانہ ڈویژن سے 5 ہزار 136 کیسز سامنے آئے۔

اس کے علاوہ سکھر ڈویژن سے 1,549، میرپورخاص ڈویژن سے 1,282 اور شہید بینظیرآباد ڈویژن سے 1,984 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں