حرا مانی کا انکشاف: “غصے میں گھر کے دروازے توڑ دیتی ہوں”

حرا مانی کا انکشاف غصے میں گھر کے دروازے توڑ دیتی ہوں 0

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنے غصے سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے جس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ وہ غصے کی بہت تیز ہیں اور اسی وجہ سے اکثر ان کے گھر کے دروازے ٹوٹے ہوتے ہیں۔

حرا مانی نے بتایا کہ وہ جب غصے میں آتی ہیں تو الماریوں اور دروازوں کے لاک توڑ دیتی ہیں، اور اسی وجہ سے اب انہیں یہ سب مرمت کرنا بھی آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “میں کوشش کرتی ہوں کہ غصہ بچوں کے اسکول سے آنے سے پہلے نکال لوں، لیکن اگر کبھی بچوں کے سامنے غصہ آ بھی جائے تو میں یا مانی گھر سے باہر چلے جاتے ہیں۔”

اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان دنوں ان کے شوہر مانی بے حد خوش ہیں کیونکہ وہ صبح 9 بجے کام پر جاتی ہیں اور رات 10 بجے واپس آتی ہیں، جس کی وجہ سے گھر کے دروازے بھی محفوظ ہیں۔ حرا نے کہا، “مجھے غصہ اس وقت آتا ہے جب میں کام نہ کر رہی ہوں، اسی لیے مانی کہتے ہیں کہ تم کام کرو، کیونکہ جب تم کام نہیں کرتی تو عجیب عورت بن جاتی ہو۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں