تیل کی قیمتوں میں کمی امریکی ٹیرف کے منفی اثرات کو کم کرے گی: گورنر اسٹیٹ بینک

تیل کی قیمتوں میں کمی امریکی ٹیرف کے منفی اثرات کو کم کرے گی گورنر اسٹیٹ بینک 0

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے امریکی ٹیرف کے باعث ہونے والے منفی معاشی اثرات میں کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے یہ بات جیو نیوز کے پروگرام “آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ امریکی ٹیرف سے پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری متاثر ہو سکتی ہے، تاہم توانائی کے اخراجات میں کمی اس اثر کو متوازن کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شرح سود میں کمی سے حکومت کو مالی لحاظ سے بڑا فائدہ ہوگا اور حکومتی ادائیگیوں میں ایک کھرب روپے کا ریلیف متوقع ہے، جس سے بجٹ کے دباؤ میں کمی آ سکتی ہے۔

جمیل احمد نے امید ظاہر کی کہ 30 جون سے قبل پاکستان کو 4 سے 5 ارب ڈالر موصول ہوں گے، جس کے نتیجے میں جون کے آخر تک زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ مالی حالات کے پیش نظر معاشی ترقی کی شرح 3 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، جو موجودہ حالات میں ایک مثبت اشارہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں