وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

0

ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کے استحکام اور فروغ کے لیے موثر اقدامات پر اتفاق کیا گیا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے امریکی وفد کو پنجاب میں زرعی، صنعتی، آئی ٹی، توانائی، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جن میں مزید وسعت کی گنجائش موجود ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ حکومت پنجاب غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو ایس آئی ایف سی کے ذریعے تمام سہولیات ’’ون ونڈو پلیٹ فارم‘‘ پر مہیا کی جا رہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں