پاک افغان تعلقات،برف پگھلنے لگی: اسحاق ڈار 19 اپریل کو افغانستان کا اہم دورہ کریں گے

پاک افغان تعلقات،برف پگھلنے لگی: اسحاق ڈار 19 اپریل کو افغانستان کا اہم دورہ کریں گے 0

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے 19 اپریل کو افغانستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ یہ ان کا وزارتِ خارجہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد پہلا افغان دورہ ہوگا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اپنے افغان ہم منصب سے باضابطہ مذاکرات کریں گے، جب کہ افغان قیادت سے بھی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ اس دورے کو پاک افغان تعلقات میں موجود سرد مہری کو ختم کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں کے دوران سرحد پار دہشت گردی، سرحدی تنازعات، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی، اور تاپی گیس پائپ لائن جیسے اہم امور پر گفتگو ہوگی۔ اس کے علاوہ افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی اور امریکی اسلحے کے استعمال جیسے حساس معاملات بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

نمائندہ خصوصی برائے افغانستان، صادق خان کی کوششیں اس پیش رفت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں