پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں آگیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں آگیا 0

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ مارچ 2025 میں 1.2 ارب ڈالر سرپلس میں رہا۔ یہ مسلسل دو ماہ خسارے کے بعد کرنٹ اکاؤنٹ میں نمایاں بہتری ہے۔

فروری 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے خسارے میں تھا، تاہم مارچ میں صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق مالی سال 2025 کے پہلے 9 ماہ کے دوران مجموعی کرنٹ اکاؤنٹ 1.8 ارب ڈالر سرپلس میں رہا، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 65 کروڑ ڈالر کے خسارے میں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں