اسلام آباد میں ژالہ باری، سابق کرکٹر عمر گل کی ویڈیو وائرل

0

اسلام آباد: گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی جس کے باعث کئی علاقوں میں معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے۔ اولوں کے بڑے سائز کے باعث گاڑیوں، گھروں کی کھڑکیوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچا جبکہ کئی درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے۔

اسی دوران سوشل میڈیا پر سابق کرکٹر عمر گل کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ اپنے گھر کے دروازے کے باہر جمع ہونے والے اولے ہٹاتے نظر آ رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں عمر گل نے بتایا کہ ان کے گھر کے آس پاس کے درختوں کے پتے زمین پر بکھر چکے ہیں اور سڑک پر اولوں کی موٹی تہہ جمع ہو گئی ہے۔

عمر گل نے کیپشن میں لکھا: “ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا! یہ واقعی خوفناک تھا۔ اللہ ہم سب پر رحم کرے، آمین۔ دعا ہے کہ سب سلامت رہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں