داماد کے ساتھ فرار ہونے والی خاتون شادی پر بضد، بیان سامنے آ گیا

0

اتر پردیش: بھارت میں ایک حیران کن واقعہ اس وقت سامنے آیا جب بیٹی کی شادی سے چند روز قبل اُس کی ماں ہی ہونے والے داماد کے ساتھ فرار ہو گئی۔ اب خاتون سپنا اور راہول کمار نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے اور خاتون نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے پولیس کو بیان دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے علاقے میں یہ واقعہ اُس وقت خبروں کی زینت بنا جب سپنا نامی خاتون 6 اپریل کو اپنی بیٹی شیوانی کے منگیتر راہول کے ساتھ بھاگ گئی۔ دونوں کی واپسی اور پولیس کے سامنے پیشی کے بعد سپنا نے بتایا کہ وہ گھریلو مسائل کی وجہ سے یہ قدم اُٹھانے پر مجبور ہوئی۔

سپنا کا کہنا تھا: “میرا شوہر شراب پیتا اور مجھ پر تشدد کرتا تھا، بیٹی بھی اکثر جھگڑتی تھی، ایسے میں میں نے راہول کے ساتھ نئی زندگی شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔”

خاتون نے مزید کہا کہ وہ کسی بھی صورت راہول سے شادی کرے گی اور اپنے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

راہول نے بھی پولیس کو بتایا کہ اُس نے نہ تو کوئی رقم چرائی ہے اور نہ ہی زیورات لیے ہیں، وہ صرف سپنا کے ساتھ اپنی مرضی سے گیا تھا۔

واضح رہے کہ راہول اور شیوانی کی شادی 16 اپریل کو ہونا طے تھی، لیکن یہ واقعہ 6 اپریل کو پیش آیا جب دونوں اچانک لاپتہ ہو گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں