پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی کم عمر اور باصلاحیت اداکارہ عینا آصف نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کے دوران شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر واضح اور باشعور جواب دیا ہے، جسے سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے۔
مارننگ شو میں ان کے ساتھ ان کے نئے ڈرامے کے ساتھی اداکار ثمر جعفری اور ابوالحسن بھی موجود تھے۔ شو کی میزبان ندا یاسر نے ہنستے ہوئے عینا سے پوچھا کہ وہ شادی سے متعلق کیا سوچتی ہیں اور کس عمر میں شادی کو مناسب سمجھتی ہیں؟ اس سوال پر عینا آصف شرما گئیں اور مسکراتے ہوئے بولیں:
“ابھی میری عمر نہیں ہے شادی کے لیے، یہ لوگ بات کریں شادی پر۔”
ندا یاسر نے وضاحت کی کہ وہ صرف ان کی رائے جاننا چاہتی ہیں، شادی کا کوئی انتظام نہیں کر رہیں، جس پر عینا نے سنجیدگی سے کہا:
“ابھی میں نے شادی کے بارے میں کچھ نہیں سوچا، لیکن شاید 25 یا 26 سال کی عمر میں سوچوں گی۔”
عینا آصف نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت ان کی مکمل توجہ تعلیم اور اپنے کیریئر پر ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ابھی صرف 15 سال کی ہیں اور نویں جماعت میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں، اس لیے ان کا سارا فوکس خوابوں کی تعبیر اور پروفیشنل کامیابی پر ہے۔
یاد رہے کہ جنوری 2024 میں بھی ایک انٹرویو میں عینا آصف نے کہا تھا کہ وہ کم عمر ہیں اور 18 سال کے بعد ہی شادی سے متعلق سوچنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ان کے حالیہ بیان نے ان کے واضح مؤقف کو ایک بار پھر اجاگر کر دیا ہے۔